ایران

لبنان حکومت کی درخواست پر فوجی مدد فراہم کرنے کو تیار ہیں:ایران

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک )ایرانی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی نے اعلان کیا ہے کہ ایران لبنانی حکومت کی درخواست کی صورت میں دہشت گردوں کے خلاف لبنانی فوج کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔علی شمخانی کے مطابق ایرانی حکام نے لبنانی وزارت دفاع کے وفد کےد ورہ تہران اور ملاقات کے د وران اس فوجی مدد کے معاملے کا انتہائی سنجیدگی سے جائزہ لیا تھا اور ایرانی حکومت نے لبنانی فوج کی ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے . لبنانی حکومت کی جانب سے اپیل کی صورت میں آمادگی کا اظہار کردیا تھا۔
ایک سوال کے جواب میں ایرانی سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی جس کا اس وقت لبنان شکار ہے اور دہشت گردی سے نجات کیلئےایک طاقت ور اور بھرپور مسلح فوج کا ہونا ضروری ہے۔ اورایران سمجھتا ہے کہ اس وقت لبنانی فوج کو مضبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے اور اس کے لئے ہر ممکن تعاون کرنا چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لبنانی فوج کے ساتھ تعاون کے پیچھے لبنان اور ایران کے درمیان دیرینہ مثبت اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ علی شمخانی نے نام نہاد اسلامک اسٹیٹ کے خلاف یورپی اتحاد کی عدم فعالیت پر شدید تنقید بھی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button