پاکستان

جنوبی پنجاب لشکر جھنگوی، داعش کا محفوظ پناہ گاہ ہے، پیر معصوم نقوی

جمعیت علماپاکستان نیازی کے سربراہ سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے جنرل قمر جاوید کی بحیثیت آرمی چیف تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی نرسریوں کے خلاف فوجی آپریشن کئے بغیر امن قائم کرنا ناممکن ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمدکروا نا نئے فوجی سربراہ کے لئے چیلنج ہوگا۔ فوج کی سیاست میں عدم مداخلت کی پالیسی جاری رہنی چاہیے۔ تاکہ جمہوریت مضبوط اور سیاسی عمل جاری رہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی نیازی کے رہنماوں پیر اختر رسول قادری، ڈاکٹر امجد حسین چشتی، پیر عثمان نوری، جواد اکرام اور دیگر سے جمعیت سیکرٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پیر معصوم نقوی نے کہا کہ فوج کو بہترین قیادت ملی ہے۔اب ضرورت اس بات کی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو پایہ تکمل تک پہنچایا جائے۔ملک اور اسلام کے دشمن طالبان اور داعشی خارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانو ں کی سرپرستی کے باعث پنجاب میںکالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی نہیں ہوسکی۔اب بھی جنوبی پنجاب لشکر جھنگوی، داعش اور ا ن کے ہم خیال قیام پاکستان کے مخالف خارجی گروہ سے تعلق رکھنے والی کالعدم تنظیمو ں کے لئے محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے۔پیر معصوم نقوی نے افسوس کا اظہار کیا کہ ایک دہشت گرد کالعدم گروہ اہل سنت کا نام استعمال کرکے پرامن سنی عوام کو بدنام کررہا ہے۔جس کا ریاستی اداروں کو نوٹس لینا چاہئے۔مگر افسوس ایسا ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ساتھ کشیدہ صورت حال میں قوم بھارت کو جواب دیتا دیکھنا چاہتی ہے۔ امید ہے کہ نئے آرمی چیف قوم کی امنگوں کی ترجمانی کریں گے اور اسے منہ توڑ جواب دیں گے

متعلقہ مضامین

Back to top button