پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کی دہشتگردوں کو سربرستی حاصل ملعون احمد لدھیانوی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

لاہور ہائیکورٹ نے اہلسنت والجماعت (کالعدم سپاہ صحابہ) کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی کو ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے اہل سنت والجماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی کی درخواست کی سماعت کی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست گزار کو جھنگ کے صوبائی حلقے پی پی 78 سے انتخاب لڑنے کی اجازت دیدی۔ مولانا احمد لدھیانوی جھنگ کے حلقہ پی پی 78 سے امیدوار ہیں مگر اس سے قبل ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے انہیں نااہل قرار دے دیا تھا جس کے بعد انہوں نے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل دائر کر رکھی تھی۔ دوسری جانب عوامی حلقوں نے لاہور ہائی کورٹ کے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ کالعدم جماعت کے سربراہ کا اس طرح سیاسی دھارے میں آنا امن وامان کی صورتحال کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ اس طرح یہ لوگ گن پوائنٹ پر ووٹ لیتے ہیں، ایوانوں میں پہنچ کر دہشت گردی کی سرپرستی اور سہولت کاری کرتے ہیں اور "منتخب نمائندے” کے استحقاق کا غلط استعمال کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button