مکہ مکرمہ پر حملے کی غیر حقیقی خبر پر بیانات ، جلسے افسوسناک ہیں علامہ قاضی نیاز

28 نومبر, 2016 00:00

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے بعض مذہبی جماعتوں کی طرف سے مکہ مکرمہ پر حملے کی غیر حقیقی خبر پر بیانات اور جلسوں کو افسوسناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعیت اور حقائق کے مطابق آل سعود اور خلیجی اتحاد نے مظلوم یمنی عوام پر گذشتہ ڈیڑھ سال سے مظالم جاری رکھے ہوئے ہیں،یمن کے تعلیمی اداروں، ہسپتالوں حتیٰ کہ تعزیتی اجتماعات سمیت متعد د جگہوں پر میزائل حملوںمیں ہزاروں افراد کو شہید کیا گیا مگر افسوس آ ل سعود کی شہنشاہیت کے حامی مذہبی رہنماوں نے یمنی عوام سے اظہا ر یکجہتی کیا اور نہ ہی کوئی مذ متی بیان دیا۔ جوکہ ہٹ دھرمی اور امت مسلمہ کے مفادات کی بجائے شاہی خاندان کے ذاتی مفادات کا تحفظ ہے۔شہنشاہیت کا اسلام میں کوئی تصور نہیں، حکمران عوام کے سامنے جوابدہ ہوتے ہیں، جس کاسعودی عرب میں تصور بھی ممکن نہیں۔ علما کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ نیا ز نقوی نے ایک جماعت کی طرف سے حوثی قبائل اتحاد کے خلاف جہاد فرض ہونے کے حوالے سے کہا کہ جب مکہ پر حملہ ہوا ہی نہیں تو حکم جہاد کا کیا مطلب؟دینی احکامات میں ذاتی خواہش اور سنی سنائی باتوں پر فتوے جاری نہیں ہوتے۔قرآن و حدیث کے مطابق اگر کبھی جہاد کی نوبت آئی تو عالم اسلام کے جید اورذمہ دار علما کو فتویٰ جاری کرنے کا اختیار ہے۔ کسی شاہی خاندان کے فرمانبردار، خوشامدی اور شہنشاہیت کے دفاع کرنے والوں کو حق ہے اور نہ ہی یہ شرعی طور پر یہ درست عمل خیال کیا جاتا ہے کہ وہ فتوے جاری کریں۔ایسے لوگ اسلام او ر پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے موجودہ نازک حالات میں فتوے اور بیانات محض فتنہ پیدا کرنے کی سازش ہے۔ جس سے اجتناب کیا جانا چاہیے۔ علامہ نیاز نقوی نے مکہ مکرمہ پر یمنی مجاہدین کی طرف سے میزائل پھینکے جانے کی غیر جانبدارانہ بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ ذمہ داروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے اور اگر خبر غلط ہے تو امت مسلمہ میں انتشار پید ا کرنے والوں کا محاسبہ اور نشاندہی کی جائے

3:17 صبح مارچ 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔