یمن

عالمی برادری سے یمن کی وزارت صحت کی اپیل

رپورٹ کے مطابق یمن کی وزارت صحت نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ سعودی عرب پر دباؤ ڈال کر یمن کے عوام پرسعودی عرب کے جارحانہ حملوں کو رکوائے- یمن کی وزارت صحت نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ عالمی برادری سعودی حملوں اور پابندیوں کے باعث دواؤں سے محروم یمنی مریضوں کی مدد اور ان کی جان بچانے کے لئے آگے بڑھے-

یمن کی وزارت صحت نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اب صرف چند ہی اسپتال ایسے بچے ہیں جوطبی خدمات فراہم کرنے کے قابل ہیں باقی تمام اسپتال، دواؤں کی کمی کی وجہ سے بند ہونے کی دہلیز پر پہنچ گئے ہیں – آل سعود حکومت ، مارچ دوہزارگیارہ سے امریکہ اور بعض عرب ممالک کی مدد سے یمن پر حملے کررہی ہے تاکہ اس ملک کے مفرور صدر منصورہادی کو اقتدار میں واپس لا سکے-

متعلقہ مضامین

Back to top button