عراق

موصل کی آزادی کی کارروائیوں کے دوران عراقی افواج کی اہم کامیابیاں

موصل کو آزاد کرانے کی غرض سے عراقی افواج کی کارروائیوں کا چوتھا مرحلہ شروع ہو گیا ہے جس کے دوران عراقی افواج نے شہر کے مغربی مضافات میں متعدد علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ترجمان احمد الاسدی نے کہا ہے عراقی افواج نے موصل کے مغرب میں متعدد علاقوں کو آزاد کرانے کے ساتھ ہی تلعفر شہر کے مرکز میں داعش کا محاصرہ تنگ کر دیا ہے- انہوں نے کہا کہ عوامی رضاکار فورس نے صوبہ نینوا کو مکمل طور پر داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے فوج کے شانہ بشانہ اپنی کارروائیوں کا چوتھا مرحلہ شروع کر دیا ہے اور جلد ہی تلعفر شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا جائے گا-

عراقی وزارت دفاع نے بھی اعلان کیا ہے کہ عراقی فضائیہ نے تلعفر میں داعش کے ہتھیاروں کے سب سے بڑے گودام کو تباہ کر دیا ہے اور اس گودام کی تباہی سے داعش کو کاری ضرب لگی ہے-

دفاعی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ تلعفر شہر کی آزادی عراق کے لئے بہت ہی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ موصل اور شام کو ملانے والی شاہراہ کے درمیان تلعفر سب سے اہم شہر شمار ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button