ایران

امریکہ کے خلاف جوابی اقدامات کے لیے بل ایران پارلیمنٹ کے سپرد

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے ارکان نے امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے ایران مخالف پابندیوں میں مزید دس کی توسیع کی مذمت کی ہے۔

منگل کے روز پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس کے دوران ایرانی قانون سازوں کی جانب سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں حکومت ایران سے کہا گیا ہے کہ وہ جامع ایٹمی معاہدے کے بارے میں پارلیمنٹ کے منظور کردہ بل کے تحت امریکہ کے خلاف جوابی اقدامات عمل میں لائے۔
ایران کے ارکان پارلیمنٹ کے بیان میں پرامن ایٹمی پروگرام اور قومی عزت و وقار کے تحفظ پر بھی زور دیا گیا ہے۔
درایں اثنا قومی سلامتی اور امور خارجہ کے پارلیمانی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین کمال دہقانی فیروز آبادی نے امریکہ کی وعدہ خلافیوں اور ایران مخالف پابندیوں میں توسیع کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایک ڈبل ارجنسی بل بھی پارلیمنٹ میں جمع کرا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ بل کے ذریعے پارلیمنٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ حکومت ایران کو امریکی ایوان نمائندگان کے اس اقدام کے خلاف جوابی اقدامات عمل میں لانے کا پابند بنائے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے حالیہ صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد ایران کے خلاف عائد پابندیوں میں مزید دس سال کی توسیع کر دی ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان نے ایران کو مسافر بردار طیاروں کی فروخت روکنے سے متعلق بھی ایک بل منظور کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button