عراق

ابوبکر البغدادی ساتھیوں سمیت عراق سے شام فرار

داعش کا سرغنہ ابوبکر البغدادی اپنے قریبی ساتھیوں سمیت عراق سے شام فرار ہوگیا ہے۔

عراق کے صوبہ نینوا کی سیکورٹی کمیٹی کے سربراہ محمد البیاتی نے کہا ہے کہ داعش کے عناصر مغربی موصل میں عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مقابلے کی سکت نہیں رکھتے اور علاقے سے بھاگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موصل سے شام کی جانب فرار ہونے والے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

ابوبکر البغدادی فرار
محمد البیاتی نے کہا کہ عوامی رضاکار فورس کے ہاتھوں فرار کے راستے بند ہوجانے کے خوف سے ، داعش کا سرغنہ ابوبکر البغدادی اپنے ساتھیوں سمیت شام بھاگ گیا ہے۔
دوسری جانب عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس نے کہا ہے کہ تلعفر شہر کو جلدہی، داعش کے دہشت گردوں سے مکمل پاک کردیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ موصل آپریشن کے دوران عراقی فوج، پولیس، عوامی رضاکار فورس اور کرد پیشمرگہ فورس کے درمیان مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عراقی فوج، پولیس، عوامی رضاکار فورس اور کرد پیش مرگہ فورس نے سترہ اکتوبر کو موصل کی آزادی کے لیے آپریشن کا آغاز کیاتھا۔ اس آپریشن کے دوران موصل کے متعدد نواحی علاقوں کو آزاد کرایا جاچکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button