عراق

چہلم کے پرشکوہ اجتماع کے انعقاد کی قدر

عراق کے صدر فواد معصوم نے چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر نجف کربلا ملین مارچ میں شریک لاکھوں افراد کی قدردانی کی ہے۔

اربعین حسینی کی تعزیت پیش کرتاہوں
اتوار کے روز اپنے ایک پیغام میں چہلم امام حسین علیہ السلام کی تعزیت پیش کرتے ہوئے صدر فواد معصوم نے یہ بات زور دیکر کہی کہ عراقی عوام اربعین حسینی کی عظیم روایت کو ہر سال پہلے سے زیادہ شکوہ وعظمت کے ساتھ منارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام نے جن اقدار کے لیے اپنی قربانی پیش کی تھی وہ اقدار معاشرے میں زندہ اور ان کا مشن کامیاب رہے گا۔
عراق کے صدر نے عزاداران حسینی کے خلاف داعش کے دہشت گردانہ حملوں کی بھی سختی کے ساتھ مذمت کی۔ صدر فواد معصوم نےداعش کے خلاف جنگ میں عراقی فوج کی شجاعت و بہادری کو قابل تعریف بتایا اور کہا کہ عراقی افواج موصل سمیت داعش کے زیر قبضہ تمام علاقوں کو آزاد کرانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button