پاکستان

داعش سے پاکستان کو خطرہ ہے، رحمان ملک

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے داعش کو اپنے ملک کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

ٹی وی کے ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ حالیہ واقعات سے اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان میں القا‏عدہ کمزور جبکہ داعش ایک بڑاخطرہ بن گیا ہے۔
داعش کے پھیلاؤ کی بابت خبردار کیا تھا
سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ انہوں نے دوسال قبل ملک میں داعش کے پھیلاؤ کی بابت خبردار کیا تھا۔ رحمان ملک نے کہا کہ انہوں نےاُن علاقوں کی بھی نشاندہی کی تھی جہاں پر باہر سے آنے والے دہشت گردوں نے لوگوں کو تربیت دی تھی۔
دہشت گرد تربیت لینے کے بعد لشکرِ جھنگوی میں شامل
سابق وزیرداخلہ نے کہا انہیں بعض ایسے واقعات کا علم ہے کہ داعش کے لوگ پاکستان سے تربیت لینے کے لیے عراق اور مصر جیسے ممالک گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تربیت لینے کے بعد پاکستان آتے ہیں تو لشکرِ جھنگوی جیسے گروپ کی شکل اخیتار کرلیتے ہیں۔
حکومت داعش کے منظم وجود سے انکاری
سابق وزیرداخلہ نے کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بلوچستان میں رونما ہونے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے تاہم حکومت ملک میں داعش کے منظم وجود سے انکار کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button