ایران

کیش ایئرشو، ایران اور روس کے مشترکہ فضائی کرتب

شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران میں روس کے سفیر لوآن جاگاریان نے کیش ایئرشو کے دوران کہا کہ دہشت گردی کے مقابلے کے میدان میں ایران، روس کا اہم اتحادی ہے۔ لوان جاگاریان نے کہا کہ داعش کی دہشت گردی کے معاملے میں ایران اور روس شانہ بشانہ لڑ رہے ہیں اور دونوں کو اس معاملے میں اتفاق رائے حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مشترکہ اقتصادی لین دین کا حجم تعلقات کی بنسبت کم ہے اور روس ایران کے ساتھ تعاون میں فروغ لانے کے لئے تیار ہے۔ واضح رہے کہ کیش ایئرشو کے دوران روس کی فضائیہ کی ایروبیٹکس ٹیم سوخو ستائیس جیٹ فائٹروں کے ذریعے فضائی کرتب کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ اس موقع پر ایران کی ایئرفورس کے منتخب جیٹ طیاروں نے بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ لتھوینیا کی ایک ٹیم بھی کیش ایئرشو کے موقع پر روزانہ فضائی کرتب کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ کیش ایئرشو کی آٹھویں نمائش میں ایران کی متعدد معتبر کمپنیوں سمیت جرمنی، اٹلی، روس، جاپان، سنگاپور، ملائیشیا، پولینڈ اور یوکرین کی سو کمپنیوں نے بھی شرکت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button