دنیا

لیبیا پر امریکیوں کا حملہ، سات افراد ہلاک

جنوب مغربی لیبیا میں شہر سبہا کے قریب امریکی فضائی حملے میں کم سے کم سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

المیادین ٹی وی نے بدھ کو رپورٹ دی ہے کہ شہر سبہا پر امریکی جنگی طیاروں کے حملے میں سات مسلح افراد مارے گئے ہیں جبکہ شمال مغربی سبہا کے القرضہ علاقے میں تین مکانات تباہ ہوگئے ہیں –

شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس حملے کا اصلی نشانہ عبدالرحمان بلحاج حسناوی تھا کہ جو ابو طلحہ اللیبی کے نام سے معروف ہے تاہم وہ ہلاک نہیں ہوا ہے – ان مسلح افراد کا تعلق داعش یا القاعدہ سے بتایا جاتا ہے کہ جو اس وقت جنوبی لیبیا میں سرگرم ہیں-

امریکہ، لیبیا میں مسلح عناصر کے خلاف فضائی حملوں کا دعوی کرتا رہا ہے اور وہ شمالی افریقہ اور اس کے ساحلی ممالک میں القاعدہ سے وابستہ چھوٹے چھوٹے گروہوں اور سومالیہ میں الشباب ، نائیجیریا میں بوکوحرام اور لیبیا میں داعش جیسے تکفیری دہشت گرد گروہوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے بہانے افریقہ میں اپنے ڈرون طیارے اور فوجی تعینات کرنا چاہتا ہے- جبکہ افغانستان اور عراق میں امریکی حملے مغربی ایشیا میں دہشت گردی پھیلنے کا باعث ہوئے ہیں- امریکہ نے افریقام نامی خود مختار فوجی کمان قائم کی ہے –

متعلقہ مضامین

Back to top button