یمن

یمن امن مذاکرات کا ایران کی جانب سے خیر مقدم

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن میں امن مذاکرات کے نئے دور کے آغاز کا خیر مقدم کیا ہے-

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بدھ کو ارنا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ یمن میں جنگ بندی اور یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات کے دوبارہ آغاز کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں- انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ یمن کے بحران کو سیاسی گروہوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے حل کئے جانے پر زور دیا ہے-

بہرام قاسمی نے کہا کہ ایران ہر اس سیاسی مصالحت اور جامع و ہمہ گیر جنگ بندی پر عملدرآمد کا خیرمقدم کرتا ہے جو یمن میں امن و استحکام کے قیام خاص طور پر اس ملک کے مظلوم عوام کے رنج و غم میں کمی اور ظالمانہ محاصرہ ختم ہونے کا باعث بنے-

اس رپورٹ کے مطابق عمان کی وزارت خارجہ نے منگل کی رات کو ایک بیان میں سترہ نومبر سے یمن میں جنگ بندی کے قیام اور رواں مہینے میں مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے سلسلے میں ایک سمجھوتہ طے پانے کی خبر دی ہے-

یہ ایسے میں ہے کہ موصولہ رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ ریاض کے وفد نے، امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کے قیام کے بارے میں ہونے والے اتفاق رائے سے اپنی مخالفت کا اعلان کیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button