عراق

مغربی صوبے کربلا میں دہشت گردانہ حملہ، سیکورٹی اہلکار شہید، حملہ آور ہلاک

عراق کے صوبے کربلا میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم نو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

کربلا کی گورنینگ کونسل کے رکن محفوظ التمیمی نے بتایا ہے کہ آج پیر کو چھے خودکش حملہ آور صوبہ کربلا کے ضلع عین التمر میں داخل ہوئے تھے – ان دہشت گردوں کے پاس دھماکا خیز بیلٹ تھے اور یہ خود کش حملہ آور تھے – التمیمی کے مطابق ، خود کش حملہ آوروں اور عراقی سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان عین التمر میں مقابلہ ہوا تاہم حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت نو افراد مارے گئے-

کربلا کی صوبائی گورنینگ کونسل کے سربراہ نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ عین التمر میں سیکورٹی کی صورت حال کنٹرول میں ہے- صوبہ کربلا کے سیکورٹی حکام نے سیدالشہداء امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے زائرین کے تحفظ کے لئے خاص سیکورٹی منصوبہ تیار کیا ہے-

ہر سال چہلم کے موقع پرعراق سمیت مختلف ملکوں کے زائرین کی بڑی تعداد پیدل کربلا تک جاتی ہے- اب تک دس لاکھ سے زیادہ زائرین سامرہ پہنچ چکے ہیں –

متعلقہ مضامین

Back to top button