کراچی میں شہید ہونے والے طالب علم کی نمازہ جنازہ آبائی گاوں میں ادا کردی گئی
شیعیت نیوز: گذشتہ دنوں کراچی میں شہید ہونے والے غلام مرتضی کی نماز جنازہ انکے آبائی گاوں نگر گلگت میں ادا کردی گئی ہے، اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقہ گلستان جوہر میں کالعدم تکفیری دہشتگردوں نے تین شیعہ طالب علموں احسن علی، غلام مرتضی اور شاہد پر فائرنگ کرکے انہیں قتل کرنے کی کو شیش کی تاہم اس حملے میں غلام مرتضی شہید ہوئے جبکہ دو زخمی ہیں ، تین طالب علم کراچی کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم تھے، غلام مرتضی انڈس یونیورسٹی میں بی بی اے سیکنڈ ائیر کا طالب علم جبکہ شاہد جامعہ کراچی کے اپلائڈ فزکس اور احسن علی ہمدرد یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے۔
غلام مرتضی کی نمازہ جنازہ مسجد وحدت مسلمین گلستان جوہر میں مولانا احمد اقبال رضوی کی اقتداء میں ادا کی گئی بعد از انکے جسد خاکی کو انکے آبائی گاوں گلگت روانہ کیا گیا جہاں انکی نماز جنازہ ادا کرکے انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔