یمن

یمن: سعودی جارحیت بند کی جائے، صنعا کے شہریوں کا مطالبہ

یمن کے عوام نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ سعودی افواج یمن پر بمباری کا سلسلہ ختم کریں۔

شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں مظاہرین نے صنعا کی سڑکوں پر آکر اعلان کیا کہ یمنی عوام سعودی جارح افواج کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور ان کے پٹھوؤں کو بھی سبق سکھایا جائے گا۔ مظاہرین نے، کہ جو ہاتھوں میں یمن کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے، اعلی سیاسی کونسل کی جانب سے قومی حکومت کی فوری تشکیل دیئے جانے کا مطالبہ بھی کیا۔ واضح رہے کہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے صدر صالح الصماد نے گذشتہ دنوں عدن کے سابق گورنر عبدالعزیز صالح بن حبتور کو قومی نجات حکومت کی تشکیل کا عہدہ سونپا تھا۔ عبدالعزیز حبتور نے بھی اعلان کیا ہے کہ آئندہ دنوں کابینہ تشکیل دے دی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ سعودی حکام سنہ دو ہزار پندرہ سے مستعفی صدر عبد ربہ منصور ہادی کو اقتدار میں لوٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سعودی حکام اور منصور ہادی کو اس سلسلے میں امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button