ایران

برسلز میں ایران اور یورپی یونین کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور

ایران اور یورپی یونین کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور برسلز میں منعقد ہوا۔

مذاکرات کے برسلز دور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی کی زیر قیادت ایران کے وفد اور یورپی یونین کے خارجہ امور کی نا‎ئب سربراہ ہلگا اشمید کی زیر قیادت وفد نے مختلف دو طرفہ مسائل، مشرق وسطی منجملہ شام کے بحران اور انسانی حقوق نیز ایران اور یورپی یونین کے درمیان بینکنگ تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی کی زیر قیادت ایران کے وفد میں ایران کے مرکزی بینک، عدلیہ اور سیاسی و انسانی حقوق کے شعبوں کے نمائندے بھی شامل رہے۔

اس سے قبل ایران اور یورپی یونین کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور فروری میں تہران میں منعقد ہوا جس میں طے پایا کہ فریقین ہر چھے ماہ میں ایک بار تہران یا برسلز میں دو طرفہ مذاکرات کریں گے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button