پاکستان

علامہ ساجد نقوی کا نام ایک بار پھر فورتھ شیڈول میں شامل کرلیا گیا

شیعیت نیوز: اسلام ٹائمز کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع  نے بتایا ہے کہ شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا نام ایک مرتبہ پھر شیڈول فور میں ڈال دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہوم سیکرٹری کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ علامہ ساجد نقوی کی تنظیم کالعدم ہے، اس لئے ان کا نام شیڈول فور میں ڈالا گیا ہے، لہذا وہ اور ان کی تنظیم کوئی سیاسی جدوجہد نہیں کرسکتی اور نہ ہی وہ کسی سطح پر عوامی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں، اگر ایسا کیا گیا تو انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہوم سیکرٹری کا نوٹیفکیشن علامہ ساجد نقوی تک پہنچ چکا ہے، جبکہ دوسری جانب علامہ ساجد نقوی نے ہوم سیکرٹری پنجاب کو ایک خط لکھا ہے جس میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے تحریک جعفریہ نے تنظیم کو کالعدم جماعت کی لسٹ سے نکلوانے کے لئے کورٹ سے بھی رجوع کیا ہوا ہے،جبکہ اس حوالے سے حکومت سے سے بھی اس حوالے سے مذاکرات جاری ہیں جس پر حکومت نے انہیں تعاون کرنے کا کہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button