عراق
موصل کا نواحی شہر بعشیقہ داعش کے قبضے سے آزاد
شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کی کرد پیش مرگہ ملیشیا کے جوان تین جانب سے پیشقدمی کرتے ہوئے بعشیقہ شہر میں داخل ہوئے اور داعشی ہشت گردوں کے ساتھ لڑائی کے بعد شہر پر کنٹرول حاصل کرلیا۔ عراقی کردستان ریجن کے ایک سیکورٹی عہدیدار نے کہا ہے کہ بعشیقہ شہر اس وقت پوری طرح کرد پیش مرگہ ملیشیا کے کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرد پیش مرگہ ملیشیا کے جوان شہر کو دہشت گردوں سے پاک کرنے میں مصروف ہیں اور اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں ایک درجن سے زائد دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ عراقی کردوں کی پیش مرگہ ملیشیا نے پیر کے روز بعشیقہ کی آزادی کے لیے آپریشن کا آغاز کیا تھا۔