پاکستان

کراچی: کالعدم دہشتگرد لشکر جھنگوی کے تین دہشتگرد گرفتار،شیعہ مخالف لٹریچر برآمد

کراچی: کالعدم دہشتگرد لشکر جھنگوی کے تین دہشتگرد گرفتار،شیعہ مخالف لٹریچر برآمدایس ایس پی سی ٹی ڈی ٹو جنید احمد شیخ نے گارڈن میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ حساس اداروں کی اطلاع پر سی ٹی ڈی ٹو نے اورنگی ٹاؤن ،کورنگی اور لیاری میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3ٹارگٹ کلرز محمد عزیز ،توصیف ظہیر اور عبدالحفیظ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی جنید احمد شیخ نے بتایا کہ محمد عزیز نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس کا تعلق کالعدم القاعدہ برصغیر سے ہے اور اس نے افغانستان کے علاقے براہمچہ سے سال 2012میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کی تھی ۔ملزم بھتہ وصولی اور پولیس پر حملوں کے لیے اپنے گروپ کے افراد کے لیے ریکی کرتا تھا۔

ان دہشتگردوں کے پاس سے کچھ دستاویزا ت بھی برآمد ہوئے ہیں جس پر شیعہ مسلمانوں کے خلاف بکوس اور بے بنیاد پروپگنڈا درج تھا۔

توصیف ظہیر نے دوران تفتیش بتایا کہ اس کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے اور اس نے بھی افغانستان سے تربیت حاصل کی ہے ۔ملزم دہشت گردوں کے لیے ریکی کرتا تھا۔ ایس ایس پی جنید شیخ نے بتایا کہ تیسرے ملزم عبدالحفیظ کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ سے ہے اور وہ دہشت گردوں کی مالی معاونت اور اسلحہ چھپانے کا کام کیا کرتا تھا ۔جبکہ خودکش بمبار بنانے کے لیے بھی سہولت کاری کرتا تھا۔

139508151116518209109434.jpg

 139508151115179859109394.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button