لبنان

لبنان کی حکومت قومی وفاق پر مبنی ہو گی، سعد حریری

لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری نے نامہ نگاروں سے اپنی گفتگو کے دوران، ان پر اعتماد کرنے کے لئے، صدر میشل عون اور پارلیمانی دھڑوں کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ بہت جلد قومی وفاق پر مبنی حکومت، تشکیل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی تشکیل کے لئے سیاسی محاذ آرائیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تمام دھڑوں کے ساتھ اتحاد کو مدنظر رکھا جائے گا۔ لبنان کے وزیر اعظم نے اس طریقہ کار کو لبنان کے صدر میشل عون کی مرضی کے مطابق قرار دیا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران معاشی، سیکورٹی، سیاسی اور ماحولیاتی بحرانوں کے خاتمے کو بھی اپنے اہداف میں قرار دیا جو دو سال تک صدر کا انتخآب عمل میں نہ آنے کی وجہ سے پیش آئے ہیں۔ لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری نے انتخابات کے نئے قانون کی منظوری اور پارلیمانی انتخابات کے بروقت انعقاد کو بھی اپنی ترجیحات میں قرار دیا۔ سعد حریری نے کہا کہ جلد ہی دہشت گردی کے مقابلے میں لبنان کی ارضی سالمیت کی حفاظت اور شامی تارکین وطن کے مسئلے کا حل بھی پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سعد حریری، لبنان کے المستقبل دھڑے کے سربراہ ہیں جنہیں صدر میشل عون نے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button