یمن

یمنی فورسز نے سعودی جاسوس ڈرون مار گرایا

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک )یمن کی المسیرا نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج نے سعودی عرب کے جاسوس ڈرون کو مار گرایا ہے۔ سعودی ڈرون ضلع الاب کے سرحدی علاقے میں جاسوسی کے مشن پر تھا جب اسے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ شہر تیز کے سرحدی علاقے سالون میں یمنی فوج نے سعودی چوکی کو نشانہ بناتے ہوئے کئی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ادھر حوثی جنگجووں نے صلو میں سید اورحسب کے علاقے پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ یہ صحرائی علاقے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ تاہم اس کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔حو ثی جنگجو قبائل نے صنعا میں سعودی حمایت یافتہ گروہ کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جن میں 12افراد کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔
اتحادی افواج کا کہنا ہےکہ انہوں نے ضلع ریض میں مخالفین کے ائیرپورٹ کو تباہ کر دیا ہے۔ سدا کا انٹرنیشنل ائیرپورٹ چند دن پہلے ہی حوثی جنگجووںکے قبضے میں آیا تھا۔یمن جنگ میں سعودی بمباری اور حوثی مزاحمت میں اب تک دس ہزار افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ دونوں کی جانب سے ایک دوسرے پر شہریوں کے قتل عام کا الزام بھی لگایا جاتا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button