یمن

یمن پر وحشیانہ سعودی حملے، اسی سے زائد عام شہری شہید

سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر اپنے تازہ وحشیانہ حملوں میں اسّی سے زائد عام شہریوں کو شہید کر دیا ہے ۔

یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ حدیدہ کے شہر زیدیہ پر اتوار کو تین بار بمباری کی۔ سعودی حکومت کے جنگی طیاروں کے ان حملوں میں ساٹھ سے زائد عام شہری شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے۔

یمنی ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے حدیدہ کی ایک جیل پر بھی متعدد بار حملہ کیا جس میں کافی جانی نقصان ہوا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق جیل پر سعودی بمباری میں جیل کے ملازمین اور قیدیوں کی ایک تعداد جاں بحق ہو گئی۔ سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ اور تعز کے مختلف علاقوں پر بھی بمباری کرکے کم سے کم اکیس عام شہریوں کو شہید کر دیا ہے۔

سعودی لڑاکا طیاروں نے ہفتے کے روز صوبہ تعز کے الصلو علاقے پر بھی وحشیانہ فضائی حملہ کیا تھا جس میں کم سے کم سولہ عام شہری شہید ہو گئے تھے جن میں تین خواتین شامل تھیں۔ یمن سے ملنے والی ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے مختلف قبائل کے لوگوں نے مظاہرہ کرکے سعودی حملوں کی مذمت کی ہے۔ یمن کے مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والوں نے اپنے مظاہرے میں سعودی جارحیت کے مقابلے میں متحد ہو کر استقامت اور مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button