مشرق وسطی

متحدہ امارات کی جیلوں میں قیدی اب تلاوت قرآن نہیں کر سکیں گے

ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ عرب امارات کا ادارہ برائے قومی سلامتی نے حال ہی میں اسے احکامات جاری کیے ہیں جن کے تحت امارات کی جیلوں میں قیدیوں کو قرآن پاک پڑھنے نہیں دیا جائے گا اور نا ہی کسی بھی قسم کی دیگر دینی کتب۔ ذرائع کے مطابق امارات نے اس حکم پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ دوسری جانب مبصرین اور ناقدین نے اماراتی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس اقدام کو غیر قانونی اور انسان کی دینی حقوق کی پامالی قرار دیا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اماراتی نظام کے اس اقدام کی مذمت کرے اور اس پر عمل درآمد کو روکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button