دنیا

اسپین میں داعش کے لیے بھرتیاں کرنے والا مراکشی باشندہ گرفتار

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک )اسپین کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اسپین کی سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد تکفیری گروہ داعش کے لیے بھرتیاں کرنے والا ایک مراکشی باشندے کو گرفتار کر لیا ہے۔ وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق گرفتاری اسپین کے وسطی شہر کالاہوار کے یو خاکے علاقے میں عمل میں لائی گئی، علاوہ ازیں وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ شخص کا تعلق ایک اور مراکشی باشندے کے ساتھ ہے جو گذشتہ دسمبر بامبلونا شہر میں گرفتار ہوا تھا۔
واضح رہے کہ اسپین نے گذشتہ سال ہونے والے پیرس حملوں کے بعد ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر رکھی ہے جس کی وجہ سے رواں سال دہشت گردی میں ملوث 50 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button