پاکستان

اسلام آباد و لاہور کشمیر بن گئے ،جمہوری احتجاج کے خلاف وفاقی حکومت کا کریک ڈاون شروع

شیعیت نیوز: تحریک انصاف کے لاک ڈاؤن سے پہلے حکومت نے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے اسلام آباد اور راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے43 کارکن گرفتار کرکے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ تھانہ گولڑہ میں سینتیس جبکہ تھانہ کوہسار میں چھ کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ مقدمات دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر درج کیے گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایاکہ گرفتار کارکنوں کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر جیل میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے بنی گالہ کا گھیراؤ کر رکھا ہے جبکہ عمران خان کو نظربند کرنے کا بھی امکان موجود ہے۔ لاہور میں بھی پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کے گھر چھاپہ مارا لیکن ان کی غیرموجودگی پر خالی ہاتھ واپس لوٹ گئی۔ ادھر تحریک انصاف کے قافلے روکنے کیلئے سندھ پنجاب سرحد کو کنٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک کی اپوزیشن جماعتوں نے کرپشن کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ، اس عوامی تحریک کو کچلنے کے لئے حکومت پاکستان بھارتی اور سعودی حربے استعمال کررہی ہے، گذشتہ روز ملک کے   بیشتر شہروں میں کشمیر کا منظر دیکھنے کو ملا بس فرق یہ تھا کہ بھارتی فوج کی جگہ اسلام آباد اور پنجاب پولیس عوام پر تشدد کررہی تھی

متعلقہ مضامین

Back to top button