دنیا

یورپ کے ایران کے ساتھ تعلقات ضروری ہیں: رچرڈ ہویٹ

یورپی پارلیمنٹ میں برطانیہ کے نمائندے نے کہا ہے کہ شام اور یمن کی جنگوں کو ختم کرنے کے لیے ایران اور یورپی یونین کے تعلقات ضروری ہیں۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یورپی پارلیمنٹ میں برطانیہ کے نمائندے رچرڈ ہویٹ نےکہا کہ ایران اور یورپی یونین کے تعلقات نہ صرف دونوں طرف کے عوام کے لیے مفید ہیں بلکہ مشرق وسطی کے ناامن علاقے میں جنگوں کو ختم کرنے کے لیے بھی ضروری ہیں۔

انھوں نے ایران کے بارے میں یورپی یونین کی اسٹریٹیجی کے بارے میں ووٹنگ کے لیے ہونے والے یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس کے بعد کہا کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ یورپ کی ڈپلومیسی کی کامیابی کے مترادف ہے۔

یورپی پارلیمنٹ میں برطانیہ کے نمائندے نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کی بنیاد پر یورپ والے اپنے وعدوں پر عمل کریں۔

یورپی پارلیمنٹ نے منگل کے روز ایٹمی معاہدے کے بعد ایران کے بارے میں یورپی پارلیمنٹ کی اسٹریٹیجی کے عنوان سے ایک قرارداد منظور کی جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ طویل مدت تعلقات کو معمول پر لانا اور انھیں فروغ دینا چاہتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button