پاکستان

گلگت : نواز شریف کی حکومت نے تعلیمی اداروں میں یوم حسین ؑ پر پابندی لگادی

شیعیت نیوز: گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروں میں یوم الحسین ؑکے انعقاد پر پابندی عائد کرنے سے عوام اور مذہبی طلباء جماعتوں میں تشویش کی شدید لہردوڑ گئی ہے، اور اس حکم نامے کو غیرقانی، غیرآئینی، غیرجمہوری فرقہ وارانہ ذہنیت کا عکاس قرار دیا ہے۔ اس سلسلے میں شیعہ طلباء جماعت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت سراسر فرقہ وارانہ بنیادوں پر کام کر رہی ہے اور شیعہ مکتب فکر کو دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسلامی ریاست میں تعلیمی اداروں پر فحاشی و عریانی اور رقص و سرود کی محفلوں کو سراہا جاتا ہے جبکہ مذہبی پروگرامات پر عائد کرکے صوبائی حکومت کس کو خوش کرنا چاہتی ہے۔ یوم الحسین (ع) کے انعقاد سے تعلیمی اداروں میں امن خراب ہونے کی باتیں یزیدی فکر کی عکاس ہیں۔ ایک خاص طبقہ عرصے سے تعلیمی اداروں میں مذہبی پروگرام کو ختم کرکے نئی نسل کو لادین کرنے کی کوشش میں تھا، جسے نام نہاد حافظ نے کامیابی کا موقع بخشا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پورے ملک کے تعلیمی اداروں میں طلباء یونینز موجود ہے لیکن مقبوضہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں یہ آزادی بھی نہیں جو کہ افسوسناک ہے۔ انکا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں آئندہ مغربی این جی اوز کو بھی کسی قسم کی تقریب منعقد کرنے نہیں دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button