وزیر داخلہ کی کالعدم تنظیموں کے سرغنوں سے ملاقات نیشنل ایکشن پلان کے منافی ہے،سنی اتحاد کونسل

22 اکتوبر, 2016 00:00

شیعیت نیوز: سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے فیصل آباد میں کونسل کی ملک گیر تنظیم نوء کی مناسبت سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ کی کالعدم تنظیموں کے فرقہ پرست دہشتگردوں سے ملاقات نیشنل ایکشن پلان کے منافی ہے، کالعدم تنظیموں کے سربراہوں کے شناختی کارڈ بحال کرنا قابل مذمت ہے، نواز شریف بند گلی میں جا رہے ہیں، پاکستان کی جمہوریت بادشاہت کی جدید قسم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے قرضوں کیلئے قومی املاک کو گروی رکھنا شروع کر دیا ہے، حکمران ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہے ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ عشرت العباد پر مصطفی کمال کے الزامات کی تحقیقات کی جائیں، چند مخصوص خاندانوں کی اجارہ داری ختم کئے بغیر حقیقی جمہوریت نہیں آسکتی، نااہل حکومت آخری سانس لے رہی ہے، 5 سال کی مدت حکومت کی نہیں اسمبلی کی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ حکومت پاکستان دشمن الطاف کی پشت پناہی چھوڑ دے، حکومت کا عمران خان کے احتجاجی پروگرام میں رکاوٹیں ڈالنا غیر جمہوری رویہ ہے،حکومت سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں سے باز رہے۔

7:03 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top