دنیا

لندن میں سعودی سفارت خانے کے سامنے سعودی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی دارالحکومت لندن میں مقیم عرب باشندوں نے شہر میں واقع سعودی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے سعودی عرب کو جنگی جرائم کا ارتکاب اور داعش جیسے دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ مظاہرہ کرنے والوں نے سعودی عرب کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اور بے گناہ لوگوں کا قتل روکنے کے لیے سعودی عرب کے محاسبے کا بھی مطالبہ

کیا۔ مظاہرہ کرنے والوں نے عراقی افواج اور عراقی رضاکار فورس کے حق میں نعرے لگائے جو عراق میں دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے لیے داعش سے نبرد آزما ہیں۔ مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ آل سعود فرقہ واریت پھیلا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں مظاہرہ کرنے والوں نے بحرینی مرجع تقلید آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کے بینر اٹھائے ہوئے ان کے حق میں نعرے لگائے جن کی شہریت بحرینی نظام نے منسوخ کر رکھی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button