یمن

یمن میں جارح فورسیز کے دسیوں افراد ہلاک اور زخمی

رپورٹ کے مطابق یمنی فوجیوں نے  یمن کے شمالی اور مغربی صوبوں الجوف اور الحجہ کے علاقوں میں پیشقدمی کرتے ہوئے جارح سعودی فوجیوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا اور بیس سعودی فوجیوں کو ہلاک اور دسیوں دیگر کو زخمی کردیا –

یمنی فوجیوں نے سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے جواب میں ، سعودی عرب کے صوبے عسیر میں سعودی فوجیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں بہت سے سعودی فوجی ہلاک ہوگئے-

جنگ بندی کے باوجود سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے کہ جس میں تازہ ترین حملہ صوبہ الجوف کے علاقے الغیل میں کیا ہے –

سعودی جارح طیاروں نے جمعرات کی صبح کو بھی یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صوبہ صعدہ کے باقم علاقے میں ایک گھر پر ہوائی حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں اس گھر کے تین افراد شہید ہوگئے تھے-

میڈیا ذرائع نے خبردی ہے کہ جمعرات کی صبح سے یمن میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں بہتر گھنٹے کے لئے جنگ بندی کا نفاذ عمل میں آیا ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس جنگ بندی کی مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے-

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندےاسماعیل ولد شیخ احمد کی جانب سے پیر کی رات کو جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ، یہ جنگ بندی، تحریک انصاراللہ اور یمن کے مفرور اور مستعفی صدر منصور ہادی کی فورسیز کے درمیان جنگ بند کرانے کی چھٹی کوشش ہے کہ جسے سعودی اتحاد نے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کے مظلوم اور نہتے عوام کے خلاف شروع کر رکھا ہے لیکن یمن میں اب تک جتنی جنگ بندیوں کا نفاذ عمل میں آیا ہے سعودی عرب نے ہر مرتبہ اس کی خلاف ورزی کی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button