سپاہ صحابہ سمیت کالعدم تنظیموں کو کلین چٹ دینے کی حکمت عملی تیار،رپورٹ

20 اکتوبر, 2016 00:00

شیعیت نیوز:اطلاعات کے مطابق کالعدم دہشتگرد تنظیموں کیلئے ڈرائی کلین پالیسی پہ عملدارآمد کا آغاز کیا جاچکا ہے، جس کے تحت کالعدم دہشت گرد تنظیموں پہ سے پابندی ہٹائے جانے کے امکانات ہیں اور اسکے لیے حکمت عملی بنالی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نام بدل کر کام کرنے والی دہشت گرد تنظیموں پر سے باقاعدہ عدالتوں کے ذریعہ پابندیاں ہٹانے کی حکمت عملی پر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے یعنی تمام دہشت گرد تنظیموں اور انکے سرغنوں کو عدالت کے ذریعہ پابندیاں ہٹا کر قومی دھارے میں لایا جائے گا، یعنی مولوی عبدالعزیز، مولوی احمدلدھیانوی، دہشتگرد رمضان مینگل اور اورنگزیب فاروقی جیسے دہشتگرد وں کو سیاست دان بناکر معاشرے میں پیش کیا جائیگا ۔

ملکی دفاع پہ مامور اداروں نے موقف اداروں نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ ہزاروں پاکستانیوں کے قاتل کالعدم سپاہ صحابہ ، لشکر جھنگوی ، کالعدم حرکتہ الانصار ، کالعدم لشکر اسلام سمیت دہشت گرد تنظمیوں پر سے پابندی ھٹا کر انکو قومی دھارے میں لایا جائے تاکہ یہ لوگ اپنے انتہا پسند نظریات اور دہشت گردی ختم کرسکیں ۔

دھیاں رہے کہ یہ اقدامات سعودی عرب کی ایماء پہ شروع کیے جاچکے ھیں اور ان قاتلوں کو قانونی تحفظ دے کر ایک بار پھر معصوم انسانوں کے قتل کا لائسنس دیا جائے گا تاکہ امن و امان کے قیام کے نام پہ پاکستان میں دوبارہ ان انتہا پسندوں کو قتل و قتال کا لائسنس دیا جاسکے ۔

واضح رہے کہ جب مجرموں کو سزا نا دی جائے اور انہیں آزاد کردیا جائے تو معاشرے میں فساد کا باعث بنتے ہیں، وہ دہشتگرد جنکے ہاتھ سیکڑوں پاکستانیوں کے خون سے رنگیں ہیں جب قومی دھارے میںآئیں گے تو مزید فساد برپا کریں گےاور یہ سب صرف اس لئے کیا جارہا ہے کہ دہشتگرد ہمارے اسٹریٹیجک اثاثہ ہیں۔

5:36 صبح جون 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔