پاکستان

شکارپور: خودکش جیکٹس بنانے والے ناصبی تکفیری دہشتگرد کی تصویر پولیس نے جاری کردیا

شیعیت نیوز: شکار پور کے علاقے خان پور میں خود کش حملے کے لئے جیکٹ تیار کرنے والے دہشت گرد کی تصویر جاری کر دی گئی۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گرد عارف عرف معاذ خود کش جیکٹس تیار کرنے کا ماہر ہے۔ خود کش حملہ آوروں نے وڈھ میں روانگی سے قبل عارف عرف معاذ کے پاس ایک دن قیام کیا۔ اسی نے خود کش جیکٹس بنائیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق شکار پور دھماکے کی منصوبہ بندی دہشت گرد حفیظ پندرانی نے کی اور حفیظ پندرانی نے ہی خود کش حملہ آوروں کو شکار پور میں رہائش گاہ فراہم کی۔ حفیط پندرانی گزشتہ سال جنوری میں شکار پور میں ہونے والے حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

واضح رہے کہ شکارپور میں کچھ ماہ قبل عیدقربان کے روز دہشتگردوں نے نماز عید کو ٹارگیٹ کرنے کی پلانگ کررکھی تھی جیسے علاقہ کے مومنین نے اپنی ہوشیاری سے ناکام بنادیا، دو خود کش حملہ آور میں سے ایک واصل جہنم ہوگیا جبکہ ایک کو زندہ پکڑلیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button