مقبوضہ فلسطین

یونسیکو کا ایک اور فیصلہ ؛ مسجد الاقصی کا تعلق مسلمانوں سے ہی ہے

مسجد الاقصی اور دیوار براق کا تعلق یہودیوں سے ہونے کے دعوے کو یونیسکو کی جانب سے مسترد کردئے جانے کے بعد یونیسکو کی مجلس عاملہ نے بھی منگل کو ایک قرارداد پاس کرکے فلسطین کے حق میں ووٹ دیا اور مشرقی بیت المقدس کو عالم اسلام کا ہی ورثہ قراردیا – دوسری جانب صیہونی حکومت نے یونیسکو کے اس فیصلے پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس ادارے کے ساتھ اپنا ہر قسم کا تعاون ختم کردیا ہے جبکہ فلسطینی گروہوں نے یونیسکو کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے – انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے بھی یونیسکو کے فیصلے کو سراہا ہے – اس سے پہلے یونیسکو نے جمعرات کو ایک قرارداد پاس کرکے مسجد الاقصی سے یہودیوں کے ہر طرح کے تعلق کو مسترد کرتے ہوئے اس کو مسلمانوں کا قبلہ اول قراردیا تھا

متعلقہ مضامین

Back to top button