یمن

سعودی فوجی ٹھکانے پر یمنی فوج کا کنٹرول

یمنی فوج نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں الطلعہ فوجی ٹھکانے پر کنٹرول حاصل کر لیا۔

یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار سیکورٹی دستوں نے جنوبی سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران میں ایک کارروائی کر کے الطلعہ فوجی ٹھکانے کا کنٹرول سنبھال لیا۔ اس کارروائی میں سعودی عرب کے کئی پٹھو فوجی ہلاک ہو گئے۔ سعودی فوجیوں نے ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ٹھکانے واپس لینے کی کوشش بھی کی تاہم یمنی فوج نے سعودی فوج کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ اس کارروائی میں بھی متعدد سعودی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے اور انھیں خاصا مالی نقصان پہنچا۔ دوسری جانب یمن کے صوبے صعدہ کے ایک علاقے میں سعودی عرب کے راکٹ حملے میں ایک یمنی بچہ زخمی ہو گیا۔ امریکی ساخت کے سعودی لڑاکا طیاروں نے بھی یمن کے مختلف صوبوں منجملہ عمران کے علاقے جبل المرحہ پر کئی بار بمباری کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button