پاکستان

شیخ محسن نے اپنا نام فورتھ شیڈول سے ہٹوانے کے لئے ذاتی رابطے شروع کردیئے

شیعیت نیوز: جامعہ کوثر کے پرنسل شیخ محسن نجفی نے اپنا نام فورتھ شیڈول سے نکلوانے کے لئے ذاتی رابطہ استعمال کرنا شروع کردیئے ہیں، اطلاعات کے مطابق حکومت پاکستان نے شیخ محسن نجفی سمیت ۵۰ شیعہ علماء ، ذاکرین اور اہم شخصیات کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالے تھے اور اسکے تحت انہوںنے ان افراد کے بینک اوکاونٹ اور شہریت منسوخ کردی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ محسن نجفی نے اپنا ذاتی نام فورتھ شیڈول سے ہٹوانے لئے رابطے تیز کردیئے ہیں ذرائع نے بتایا کہ انہوںنے اسلام آباد میںکئی آرمی عہدیداروں اور سرکاری اہلکاروں سے رابطے کیئے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ۲۱ سو افراد کو فورتھ شیڈول میں ڈال کرانکی شہریت منسوخ کردی ہے،اس میں ۵۰ سے زائد شیعہ علماء اور معززیں بھی شامل ہیں، فورتھ شیڈول میں ان افراد کو شامل کیا جاتا ہے جو کسی نا کسی طرح فرقہ وارانہ فسادات، یا کسی غیر قانونی حرکت میں ملوث ہوتے ہیں، جبکہ فورتھ شیڈول میں شامل شیعہ علماٗ اور معززیں پر کسی بھی قسم کا کوئی چارج نہیں ہے، شیخ محسن نجفی بھی ان افراد میں شامل ہیں اور انہوںنےاپنے ذاتی مراسم کو استعمال کرتے ہوئےاپنا نام فورتھ شیڈول سے نکلوانے کے لئے رابطہ شروع کردیئے جبکہ دیگر کا کوئی پرسان حال نظر نہیں آتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button