پاکستان

کراچی : شہید فراز کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، ہزاروں سوگواروں کی شرکت

شیعیت نیوز: گذشتہ روز کراچی میں کالعدم لشکر جھنگوی کے کریکر حملے میں شہید ہونے والے ۹ سالہ فراز ولد بشیر کی نماز جنازہ اب سے کچھ دیر قبل ادا کردی گئی ہے، شیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق سانحہ امام بارگاہ در عباسؑ ایف سی ایریا  میں شہید ہونے والے ۹ سالہ فراز کی نماز جنازہ انچولی سوسائٹی کی مسجدِ خیر العمل میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں عزاداروں  نے شرکت کی، نماز جنازہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ حسن ظفر نقو ی  نے پڑھائی،شہید کا جسد خاکی وادئ حسین ؑ قبرستان لےجایا گیا جہاں پر تدفین کی گئی۔

واضح رہے کہ گذشتہ رات ایف سی ایریا کے امام بارگاہ در عباس میں جاری خواتین کی مجلس پر کریکر حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک بچہ سرفراز شہید جبکہ ۳۰ سے زائد خواتین و مرد زخمی ہوئے ہیں،میڈیا ذرائع کے مطابق اس سانحہ کی ذمہ داری تکفیری دہشتگرد جماعت کالعدم لشکر جھنگوی (اہلسنت و الجماعت) نے قبول کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button