عراق

موصل کے جنوب میں 15 گاؤں آزاد/ بم ناکارہ بنانے کا آپریشن جاری

رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز نے عراق کے اہم شہر موصل کو وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضہ سے آزاد کرانے کے لئے کل سے فوجی آپریشن کا آغاز کردیا ہے عراقی فورسز نے پہلے مرحلے میں برق رفتاری کے ساتھ موصل کے جنوب میں واقع15 دیہاتوں کو آزاد کرالیا ہےعراقی فورسز نے بم ناکارہ بنانے کا آّریشن بھی جاری کردیا ہے۔۔عراقی فورسز کی وہابی دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی سرعت کے ساتھ جاری ہے عراق فوج نے دہشت گردوں کے تین دفاعی خطوط کو توڑ کر اہم علاقوں پر قتبضہ کرلیا ہے عراق کے سنی ، شیعوں اور دیگر اقوام نے متحد کو وہابی دہشت گردوں کے خاتمہ کا فیصلہ کیا ہے عراقی فوج کو عراقی عوام کے رضاکار دستوں کی پشتپناہی بھی حاصل ہے دہشت گرد موصل کے کئی علاقوں سے فرار ہوگئے ہیں اطلاعات کے مطابق وہابیوں کے خلیفہ ابو بکر بغدادی بھی فرار ہوگئے ہیں۔ادھر موصل کے مشرق میں بھی عراقی فورسز اور عوامی رضاکار دستوں نے 4 اہم دیہاتوں پر قبضہ کرلیا ہے موصل کی جانب عراقی فوج کا تین طرف سے آپریشن جاری ہے اور رعاقی فورسز سرعت کے ساتھ موصل کی جانب بڑھ رہی ہیں۔ادھرعراق کے دارالحکومت بغداد میں ترکی کے سفارتخانے کے سامنے عراقی عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ترکی کی عراق میں فوجی مداخلت کی بھر پور مذمت کی ہے۔ مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ جب تک ترکی اپنی فوج کو عراقی سرزمین سے خارج نہیں کرتا تب تک بغداد میں ترک سفارتخانہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ جاری رہےگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button