ایران

سعودی عرب نے یمن میں نفرت ، کینہ اور عداوت کا بیج بودیا ہے

سلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ روس نے شام میں ایس 400 دفاعی میزائل نصب کرکے امریکہ کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا جبکہ سعودی عرب نے یمن میں کینہ، نفرت اور عداوت کا بیج بودیا ہے۔

علاء الدین بروجردی نے کہا کہ روس نے شام میں اپنی موجودگی کو پررنگ بنا کر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے شوم منصوبوں کو ناکام بنادیا ہےجبکہ امریکہ، اس کے اتحادی اور دہشت گرد ملکر شام کی قانونی حکومت کو گرانے کی مذموم کوشش کررہے تھے۔

بروجردی نے شام اور عراق کے بارے میں ترکی کی پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی عراق اور شام کے بارے میں غلط پالیسیاں خود اس کے نقصان میں ہیں ترکی کو ہمسایہ ممالک کے بارے میں معاندانہ پالیسیوں کو ترک کردینا چاہیے۔

بروجردی نے یمن پر سعودی عرب کے مجرمانہ ،غیر انسانی اور غیر اسلامی حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ایک مسلمان اور عرب ملک پر یلغار کرکے اپنا مکروہ چہرہ عالم اسلام کے سامنے نمایاں کردیا ہے سعودی عرب نے اپنے ہمسایہ مسلمان اور عرب ملک کے 10 ہزار بے گناہ شہریوں کا قتل عام کرکے نفرت ،کینہ اور عداوت کا بیج بو دیا ہے اور اس کے آثار کئی برسوں تک باقی رہیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال کے عرصہ میں یمن کے 10 ہزار افراد کو شہید کرنے اور یمن کے تمام بنیادی ڈھانچوں کو تباہ و برباد کرنے کے باوجود سعودی عرب کو اپنے اہداف تک پہنچنے میں کامیابی نہیں مل سکی اور سعودی عرب اپنے اہاداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگيا ہے اور اب وہ صرف عام شہریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button