کراچی: سیکورٹی اداروں کی کاروائی کالعدم سپاہ صحابہ کا صدر رب نواز حنفی گرفتار
شیعیت نیوز: کراچی کے علاقہ گلبہار میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کالعدم اہلسنت و الجماعت کراچی کے سرغنہ سمیت ۵ افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے، اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات ایف سی ایریا میں مجلس عزا پر کریکر حملے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے کاروائیاں عمل میں لائی گئی اس دوران گلبہار خاموش کالونی میں کاروائی کرتے ہوئے کالعد م اہلسنت و الجماعت کراچی کے سرغنہ رب نواز حنفی سمیت ۵ افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ رات ایف سی ایریا کے امام بارگاہ در عباس میں جاری خواتین کی مجلس پر کریکر حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک بچہ سرفراز شہید جبکہ ۳۰ سے زائد خواتین و مرد زخمی ہوئے ہیں۔








