پاکستان

کراچی میں محرم الحرام کے جلوسوں کی سکیورٹی، ایم اے جناح روڈ پر دکانیں سیل

شیعیت نیوز: کراچی میں 8 ، 9 اور 10 محرم الحرام کے جلوسوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے پولیس نے جلوسوں کی گزرگاہوں پر کنٹینرز رکھ کر سڑکوں کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا ہے۔ پولیس کی مختلف ٹیموں نے ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر موجود دکانوں کو سیل کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی نفری رات بھر ایم اے جناح روڈ کے اطراف میں تعینات رہے گی، ضلع ایسٹ اور ضلع ساؤتھ کی بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں جلوس شروع ہونے تک 3 بار سویپنگ کریں گی جبکہ سراغ راساں کتوں کی مدد سے بھی تمام علاقے کی تلاشی جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button