پاکستان

امام حسین سے محبت اور عقیدت کا حق ادا کرنے کیلئے یزیدی نظام سے ٹکرانا ہوگا،سراج الحق

شیعیت نیوز: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک پر ظالمانہ نظام مسلط کر رکھا ہے۔ امام حسین کا مشن تھا کہ ایک فرد اور خاندان کی بجائے قانون کی حکمرانی اور حقوق میں سب برابر ہوں۔ جمہور کی حکمرانی اور شورائی نظام ہو۔ خزانہ کو اللہ تعالیٰ اور قوم کی امانت سمجھا جائے۔ واقعہ کربلا ایک درسگاہ ہے جو ظلم سے ٹکرانے کا درس دیتا ہے۔ قومی اسمبلی میں اکثریت کی بنا پر حکمرانوں نے قرآن و سنت سے متصادم قانون سازی کرکے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملک کی نظریاتی سرحدوں کو منہدم کرنا چاہتی ہیں۔ غیرت کے نام پر قتل کے قانون میں فریقین کو صلح کا حق نہ دیکر اللہ کے احکامات کی خلاف ورزی کی گئی۔ اس بل کو منظوری کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوانا چاہیے تھا۔ شریعت کی روح کے منافی قوانین کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ بھٹو نے عوامی امنگوں کا احترام کرتے ہوئے اپنے سوشلسٹ نظریات کو قوم پر مسلط نہیں کیا تھا۔ پیپلزپارٹی اپنے بانی کے اصولوں کی پاسداری کرے اور ملک میں آئین و شریعت کے خلاف قانون سازی کا حصہ نہ بنے۔ امام حسین سے محبت اور عقیدت کا حق ادا کرنے کیلئے یزیدی نظام سے ٹکرانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button