پاکستان

کراچی ۔القائدہ اور لشکر جھنگوی کے 16 دہشتگرد گرفتار، خود کش جیکٹ، اسلحہ برآمد

کراچی (شیعت نیوز) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے 9 دہشتگرد گرفتار کر لئے جبکہ پولیس نے بے نظیر آباد میں چھاپہ مار کارروائیاں کر کے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ نارتھ کراچی سے گرفتار 9 دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر اور لشکر جھنگوی سے ہے۔ انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ایک خود کش جیکٹ، 4 بلاک بم، چار دستی بم، چار نائن ایم ایم پستولیں اور آئی ای ڈیز برآمد کر لیں۔ انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران محمود برمی نامی ایک ایک خود کش بمبار فرار ہو گیا۔ راجہ عمر خطاب کے مطابق گرفتار دہشت گردوں نے ایم پی اے منظر امام سمیت دیگر مذہبی اور سیاسی کارکنوں کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ دوسری جانب شہید بینظیر آباد سے گرفتار کئے گئے 7 دہشت گردوں کے قبضے سے آرمی اور پولیس کی وردیوں کے علاوہ جدید اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button