پاکستان

آج پاکستان سمیت دنیا کے اکتالیس ممالک میں یوم علی اصغر ؑ منایا جائے گا

شیعیت نیوز: شیر خوار کربلا کی یاد میں عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام جمعہ کو دنیا کے اکتالیس ملکوں میں بیک وقت منایا جائے گاعالمی علی اصغر علیہ السلام کونسل کے سیکریٹری داود منافی پور نے بتایا ہے کہ اس سال دنیا کے جن اکتالیس ملکوں میں عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام منایا جائے ان میں برطانیہ، روس، جرمنی اور سوئیڈن بھی شامل ہیں۔ انہوں کہا کہ سعودی عرب، یمن، عراق، ترکی، پاکستان، ہندوستان، سنگاپور اورتھائی لینڈ سمیت دنیا کے اکتالیس ملکوں میں عالمی یوم علی اصغر کی مجالس بیک وقت شروع ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ حضرت علی اصغر علی علیہ السلام کی شہادت واقعہ کربلا کی جانب دنیا بھر کے انسانوں کی توجہ مبذول کرا سکتی ہے اور اس میں تسخیر قلوب کی بے پناہ طاقت موجود ہے۔ داؤد منافی پور نے مزید کہا کہ اس سال ایران میں ساڑھے تین ہزار مقامات پر عالمی یوم علی اصغرعلیہ السلام کی مجالس منعقد کی جائیں گی جن میں ایک کڑور خواتین کی اپنے شیر خوار بچوں کے ساتھ شرکت متوقع ہے۔قابل ذکر ہے کہ عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام ہرسال محرم الحرام کے پہلے جمعہ کو منایا جاتا ہے اور دنیا بھر کے کروڑوں مرد و خواتین اپنے شیر خوار بچوں کے ساتھ اس پروگرام میں شرکت کر کے، شیر خوار کربلا کی یاد مناتے ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی میں یوم علی اصغر علیہ السلام کے حوالے سے مرکزی پروگرام مسجد و امام بارگاہ محمدی ڈیرہ ملیر اور امام بارگاہ علی رضا ایم اے جناح روڈ  پر آج منعقد ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button