ایران

امریکہ اور صیہونی حکومت میں ایران پر حملہ کرنے کی جرات نہیں ہے جنرل حسین دہقان

رپورٹ کے مطابق بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے لنگرود شہر میں شہدا کی یاد منائے جانے کی ایک تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم نے آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران دنیا کے سینتیس ممالک کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے فتح حاصل کی۔

بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت میں ایران پر حملہ کرنے کی جرات نہیں ہے کیونکہ ایرانی قوم ہرآن میدان میں موجود ہے اور وہ اپنے نظام کا دفاع کر رہی ہے۔ بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان کا کہنا تھاکہ آج اگر ایران کے مقدس اسلامی جمہوری نظام کو عالمی سطح پر عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے دینی انقلاب کی بنیاد بہت مضبوط ہے اور اس انقلاب کا سرچشمہ عاشورا کی ثقافت ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے ایرانی قوم پر جنگ مسلط کرنے والے ممالک کے انجام کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ سب نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا کہ صدام کا کیا انجام ہوا۔ بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے کہا کہ ملت ایران کے دشمن اسلامی انقلاب کے نور اورسوچ کو ماند نہیں کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button