پنجاب حکومت نے مرحوم ذاکر عبدالحکیم بوترابی پر بھی پابندی عائد کردی!
شیعیت نیوز: حکومت پنجاب کی انفارمشین کا حال یہ ہے کہ انہوں نے محرم کی آمد کے ساتھ ہی ذاکرین اہلیبت علیہ سلام پر پابندی لگانے کی پالیسی کی آڑ میں جہاں مختلف ذاکرین پر پابندی لگائی وہین ایک مرحوم ذاکر پربھی پابندی لگادی ہے جنکا اانتقال تین سال قبل ہی ہوگیا ہے۔
پنجاب حکومت کی جار ی کردہ لسٹ کو دیکھ کر اُس وقت حیرانگی ہوئی جب لسٹ میں شامل ذاکرین میں علامہ عبدالحکیم بوترابی کے نام کو شامل دیکھا، جنکا اانتقال تین سال قبل ہوچکا ہے۔
حکومت پنجاب کےاہلکاروں کی اس حرکت پر صرف ماتم ہی کیا جاسکتا ہے جنکو اس بات کا علم نہیں کے کون زندہ ہے اور کون اس جہاں فانی سے کوچ کرگیا، اس حالت میں یہ صوبے کو کس طرح چلارہے ہیں یہ اللہ ہی جانتا ہے۔
دوسری جانب جن شیعہ علماء و ذاکرین پرنفرت پھیلانے والی تقریر کا الزام لگا کر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں زیادہ تر اتحاد و وحدت مسلمین کی باتین کرتے ہیں، جب انہیں یہ نہیں پتہ کہ کون زندہ ہے اور کون اس دنیا سے چلاگیا تو ان پر امن علماء و ذاکرین پر بھی پابند ی سمجھ آسکتی ہے کہ جو ذہن میں نام آیا پابندی لسٹ میں شامل کردیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال وزارت داخلہ نے بھی اسی قسم کی حرکت کی تھی،اور مرحوم عبدالحکیم بوترابی پر پابندی عائد کردی تھی۔
اس وقت پاکستان تکفیری دہشتگردوں کی خطرناک دہشتگردی کی زد پر ہے، اس موقع پر پاک افواج پوری قوت و توانائی سے ان دہشتگردوں کا مقابلہ کررہی ہے، اس اہم موڑ پر ملک خداداد کے ہر شعبہ کو پاک افواج کے ہاتھوں کو مضبوط کرنا ضروری ہے، لیکن جب ہماری وازرت داخلہ اور انفارمیشن جمع کرنے والے اداروں کو حال یہ ہوگا کہ3 سال قبل انتقال کرنے والے ذاکر انکی نظر میں زندہ ہے تو دہشتگردوں کے حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کی جانے والی انفارمیشن کا تو اللہ ہی حافظ ہے۔