پاکستان

کوئٹہ : شیعہ خواتین کا قتل شامی جنگ میں شکست کا بدلہ ہے، لشکرجھنگوی

شیعیت نیوز: لشکر جھنگوی العالمی کے ترجمان سفیان نے کوئٹہ میں بس پر فائرنگ کے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرلی۔ یہ بات انہو ں نے منگل کی رات نامعلوم مقام سے ٹیلی فون پراین این آئی کو بتائی۔ ترجمان نے کہا کہ منگل کی شام لشکر جھنگوی العالمی کے خصوصی کمانڈو دستے غازی رشید بریگیڈ نے بس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کی ذمہ داری ہم قبول کرتے ہیں اور دنیا کو بتادینا چاہتے ہیں کہ حملہ شامی مسلمانوں خصوصاً حلب کے مسلمانوں پر کئے گئے مظالم کا بدلہ ہے جس میں پاکستان کی شیعہ تنظیمیں برابر کی شریک ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ لشکر جھنگوی العالمی اپنے شامی بھائیوں کا انتقال پاکستان کے شیعوں سے لے رہے ہیں جو ان میں برابر کے شریک ہیں۔

واضح رہے کہ لشکر جھنگوی اور کالعدم اہلسنت و الجماعت کا آپس میں قریبی کٹھ جوڑ ہے ، ان دونوں دہشتگر د تنظیموں کو بدنام زمانہ مولوی زمضان مینگل چلارہا ہے، جبکہ افسوس کا مقام یہ ہے کہ سیکڑوں شیعہ مسلمانوں کے قاتل کو حکومت بلوچستان اور سیکورٹی اداروں کی جانب سے سرکاری پروٹول دیا ہو اہے۔

ہم پاکستان کی سیکورٹی اداروں سے ایک بار پھرمطالبہ کرتے ہیں پرامن شیعہ مسلمانوں کو بلینس پالیسی کے تحت قتل تنگ کرنا بند کریں اور ان دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کریں جو اس ملک سمیت اسلام کے دشمن ہیں، دہشتگردوں کے اس جنگ میں شیعہ مسلمانوں ہمیشہ کی طرح پاک افواج کے باوز ثابت ہونگے جبکہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،کیونکہ ملک خداداد پاکستان میں امن ملت جعفریہ کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button