پاکستان

آج یکم محرم: کربلا سمیت پاکستان میں یوم عاشورہ محرم 12 اکتوبر کو ہوگا

شیعیت نیوز: پاکستان میں محرم الحرام 1438 ہجری کا چاند نظر آگیا، کربلا سمیت ملک بھر میں یوم عاشور 12 اکتوبر بروز بدھ کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے مقررہ مقامات پر ہوئے، جس میں شہادتوں کی روشنی میں محرم الحرام کا چاند نظر آنے کا باقاعدہ طور پر اعلان کر دیا گیا ہے، یوم عاشور 12 اکتوبر بروز بدھ کو ہوگا۔ اس سے قبل مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کا مہینہ تمام امت مسلمہ کیلئے انتہائی اہم مقدس مہینہ ہے، مسلمان اہل بیتؑ کی قربانیوں کو کبھی بھی بھلا نہیں سکتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button