پاکستان

پاکستان کے عوام بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، علامہ حسن ظفر نقوی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر جمعہ تیس ستمبر کو ملک گیر ’’یوم مردہ باد ہندوستان‘‘ کے عنوان سے ملک بھر میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی بربریت اور سرحدی علاقوں پر بھارتی افواج کی بزدلانہ کاروائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں، ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی ’’یوم مردہ باد ہندوستان‘‘ کے عنوان سے ایک درجن سے زائد مقامات پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں جبکہ مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا حسن ظفر نقوی اور علامہ احمد اقبال کی قیادت میں کیا گیا جبکہ اس موقع پر علامہ مرزا یوسف حسین سمیت علامہ مبشر حسن، میثم عابدی، رضا نقوی،آصف صفوی اور علی حسین و دیگر بھی موجود تھے۔

احتجاجی مظاہرے میں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور بھارت کی کشمیرمیں جاری ریاستی دہشت گردی اور کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی بزدلانہ کاروائیوں کے خلاف زبردست نعرے لگائے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے عوام بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور کسی بھی ممکنہ جنگ کی صورت میں پاکستان کے بیس کروڑ عوام بھارت کے لئے بیس کروڑ ایٹم بم ثابت ہو ں گے۔

شرکائے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا احمد اقبال،ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی،شیعہ ایکش کمیٹی کے رہنما مولانا مرزا یوسف حسین علامہ مبشر حسن اور علی حسین نقوی نے بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج بھارت کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے اور دشمن کو واصل جہنم کررہی ہے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ پاکستان کا بچہ بچہ پاکستان کی بقاء کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والی ہر آنکھ کو نکال پھینکیں گے۔رہنماؤں نے مزید کہا کہ پاکستان بنایا تھا اور ہم پاکستان کا دفاع کرنا بھی جانتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button