عراق

موصل کی آزادی کے لئے انجام پانے والی کارروائیوں کا اعلی سطحی اجلاس میں جائزہ

عراق کے اعلی حکام نے شمالی صوبے نینوا کے صدر مقام موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے عنقریب کی جانے والی کارروائیوں کا جائزہ لیا ہے۔

العراقیہ ٹیلی ویژن نے خبر دی ہے کہ عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی، صدر فواد معصوم اور اسپیکر سلیم الجبوری نے ایک اجلاس میں موصل کو آزاد کرانے کی کارروائیوں کا جائزہ لیا جو کسی بھی وقت شروع ہو سکتی ہیں- اس اجلاس میں عراق کی عدالتی کونسل کے سربراہ بھی شامل تھے- اجلاس میں وزیر اعظم حیدرالعبادی نے کہا ہے کہ فوج نے داعش کے قبضے سے موصل کو آزاد کرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے- واضح رہے کہ داعش نے جون دو ہزار چودہ میں موصل شہر پر قبضہ کیا تھا- عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے موصل کو آزاد کرانے کی ابتدائی کارروائیاں پہلے ہی شروع کر دی ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button